علی خان چغتائی کی شفقت محمود سے ملاقات

438

اسلام آباد: وزیر تعلیم سکولز و ٹیوٹا دیوان علی خان چغتائی نے وفاقی وزیر تعلیم اینڈ پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود سے ملاقات کی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق شفقت محمود نے آزاد کشمیر کے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے ۔ فاقی حکومت کے کامیاب جوان وزیراعظم پاکستان پروگرام (سکل فار آل) میں آزاد کشمیر کا کوٹہ دو فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد کردیا گیا۔

نیوٹیک کے تعاون سے اے جے کے ٹیوٹا آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں میٹرک ٹیک کی کلاسز کا آغاز کرے گا۔ ملاقات میں این سی ایچ ڈی NCHD کے تحت کام کرنے والے اداروں اور ملازمین کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کروا دی۔