اپوزیشن تقسیم اور ن لیگ میں بھی دو دھڑے ہیں،شاہ محمود قریشی

178

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک+اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اپوزیشن تقسیم ہے اور ن لیگ میں بھی دو دھڑے ہیں۔ ملتان میں 3پارکوں کے افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے ضرور پیش کرے، ہم مقابلہ کریں گے، مجھے یقین ہے اپوزیشن کو شکست ہوگی، پی پی پی ابھی انتخابات نہیں چاہتی عدم اعتماد چاہتی ہے، جب کہ ن لیگ انتخابات کا تقاضہ کررہی ہے اور ان اشخاص کے پاس چل کر جاتی ہے جن کو کہتے تھے یہ جعلی لوگ ہیں، تحریک انصاف کے حلیفوں سے ان کا رابطہ کرنا ان کے دعوؤں کے برعکس ہے،ن لیگ کا بیانیہ دفن ہو گیا جب وہ چودھری برادران کے در پر چل کر گئے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے نئے اسٹینڈرز سیٹ کیے ہیں تاکہ ہر وزارت اپنی کارکردگی کا عملی مظاہرہ کرے، وزیر اعظم نے وزارت خارجہ کی کئی بار تعریف کی، عمران خان نے کہا کہ چین کا اتنا کامیاب دورہ اور اتنی پذیرائی پہلے کبھی نہیں ملی۔شاہ محمودقریشی نے یہ بھی کہا کہ بلاول زرداری کے سوالوں کے جواب لاڑکانہجاکر دوں گا، غریدہ فاروقی کے معاملہ پر نجی چینل کو خود بھی ایکشن لینا چاہیے۔