محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

326
محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

 لاہور؛ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ بالائی علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں موسم خشک رہے گا۔

گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ استور، سکردو، ہنزہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے ہے۔ بلوچستان میں کوئٹہ اور قلات میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔