دومن سے زائد گٹکا، ماوا اور ہیروئن برآمد، تین ملزمان گرفتار

320

کراچی: پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کریک ڈاون کا آغاز کردیا،چھاپوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مالیت کا گٹکا اور ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس کا گٹکا مافیا اور منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاون جاری ہے، پولیس نے بلوچ آباد اور ابراہیم حیدری گوٹھ سے ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2من سے زائد دیسی تیار کردہ گٹکا، ماوا اور ہیروئن برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم سکندر عرف شوکی ملزم شعیب کی منشیات فروخت کرتا ہے اور خود بھی نشے کا عادی ہے۔گرفتار گٹکا فروش ملزمان پابندی کے باوجود علاقے میں گٹکا، ماوا فروخت کر رہے تھے، پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال رکشہ بھی تحویل میں لے لیا۔

ضلع ملیر پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سکندر عرف شوکی، محمد رمضان اور امیر احمد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔