عظیم شاعر فیض احمد فیض کا 111 واں یوم پیدائش 13فروری کو منایا جائے گا

478
عظیم شاعر فیض احمد فیض کا 111 واں یوم پیدائش 13فروری کو منایا جائے گا

اردو ادب کے عظیم شاعر فیض احمد فیض کا 111 واں یوم پیدائش 13فروری کو منایا جائے گا سالگرہ کے حوالے سے دنیا بھر میں ان کے مداح تقریبات کا اہتمام کریں گے جس میں کیک کاٹے جائیں گے جبکہ ان کی شاعری پر مبنی محافل موسیقی کے پروگرام اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی جس سے ملکی و غیر ملکی ادبی شخصیات فیض احمد فیض کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

معروف شاعر فیض احمد فیض13فروری1911ءکو سیالکوٹ کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے وہ ترقی پسند شاعر اور دانشور و صحافی تھے وہ بلاشبہ مرزا غالب اور علامہ اقبال کے بعد سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اردو شاعر تھے۔فیض کی شاعری کے انگریزی،جرمن،روسی،فرنچ سمیت مختلف زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں ان کے مجموعہ کلام میں ”نسخہ ہائے وفا، نقش فریادی،نقش وفا،دست صبائ،دست تہہ سنگ،سر وادی سینا،زنداں نامہ“ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔فیض احمد فیض وہ واحد ایشیائی تھے جنہیں روس کے لینن امن ایوارڈاورنوبل پرائزسے نوازا گیا انہیں پاکستانی امن ایوارڈ،نگار ایوارڈاور سب سے بڑے سول ایوارڈنشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔فیض احمد فیض20نومبر 1984ءکو انتقال کر گئے تھے۔