خنجر کے وار سے ایک بھائی قتل، تین افراد شدید زخمی 

377

میاں چنوں: میاں چنوں کے نواحی گاں چک نمبر 132 چک میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا خنجر کے وار سے ایک بھائی قتل جبکہ تین افراد شدید زخمی۔

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاں چک نمبر 132 سولہ ایل میں چند روز قبل چچی کی وفات کے موقع پر کفن دفن کے معاملے پر معمولی تلخ کلامی شدت اختیار کرگئی چار ملزمان کا سگے بھائیوں پر خنجروں اور تیز دار آلے سے حملہ نعمان گجر نامی نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمیوں تشویشناک حالت میں ملتان نشتر ہسپتال ریفر کردیا گیا جن کی حالت نازک بتائی جاتی ھے اطلاع ملنے پولیس ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔