تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا کام رکنے والا نہیں،رانا ثناءاللہ 

196

 سرگودھا:پاکستان مسلم لیگ( ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا کام رکنے والا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر لیاقت علی خان سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ایک وکٹ گرچکی ہے اب وکٹیں گرنے کا کام رکنے والا نہیں ہے پی ٹی آئی کی اننگز مکمل ہوچکی ہے عمران خان کے جانے کا وقت آگیا ، اب انہیں گھبرانے کی ضرورت ہے تحریک عدم اعتماد اسی ماہ آسکتی ہے جس کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں ارکان اسمبلی سے رابطے تقریبا آخری مراحل میں داخلے ہوچکے ہیں اور انشا اللہ جلد تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کردی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو سوائے مہنگائی بے روزگاری کے کچھ نہیں دیا اب ان کا جانا وقت کا تقاضا ہے اگر پی ٹی آئی کی حکومت کچھ اور دن رہی تو پاکستان کا دیوالیہ نکل جائیگا اب تو اس کے حمایتی بھی برملا کہنا شروع ہوگئے ہیں کہ جب عوام کو کچھ نہیں دیا تو ہم عمران خان کو کیا دے سکتے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا کہ سرگودھا میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے اور انشا اللہ آنیوالے دنوں میں سرگودھا سے پہلے کی طرح اب بھی پاکستان مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔