اسلام آباد ہائیکورٹ نے دس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا

146

 

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی ٹی وی کے معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں دس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں درخواست ضمانت کی سماعت کا آغاز ہوا تو بیرسٹر قاسم نواز نے عدالت میں پیش ہوکر دلائل دیئے، عدالت نے شاہد مسعود کو دس دنوں میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے شاہد مسعود کیخلاف کراچی کی دو عدالتوں میں ہتک عزت کے دعوے دائر کررکھے ہیں ان میں سے ایک عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں ۔