آزادکشمیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے پرچم لیکر اسلام آباد کا رخ کریں گے، چوہدری محمد یٰسین

249

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کال پر 27فروری کے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا۔

آزاد کشمیر سے آنے والے تمام قافلوں کا تعین باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔آزادکشمیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے پرچم لیکر اسلام آباد کا رخ کریں گے تمام قائدین کو شرکاءکے حوالہ سے ٹارگٹ دیئے گئے۔لانگ مارچ میں شرکت کیلئے ہنگامی عوامی رابطہ مہم بھی شروع کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر وممبر اسمبلی چوہدری محمد یٰسین کی زیر صدارت ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔اجلاس کے شرکاءنے کھڑے ہو کر لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کا عہد کیا۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد اسلام آباد کے ایوانوں پر لرزہ طاری ہے لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی سلیکٹیڈ حکومت ختم ہو چکی ہو گی ان حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کر دیا ہے لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کی گی تو نتائج کی زمہ داری حکومت پر ھو گی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حوالہ سے نریندر مودی کھلے عام کہتا ہے کہ 375اے اور 35اے ختم کرنے سے پہلے اس نے عمران خان سے بات کی تھی۔

یہ سانحہ ہوا تو بھارت کا وزیر خارجہ 62ممالک کا دورہ کرتا ہے اور ان ممالک کو اپنا ہمنوا بناتا ہے اور ہمارا وزیر خارجہ صرف چین اور جنیوا کا دورہ کرتا ہے کمزور حکومت کی وجہ سے بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کو پاں کے نیچے رول چکا ہے اس وقت ملک کی بقاءخطرے میں سٹیٹ بنک بھی عالمی مالیاتی ادارے کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے مہنگائی نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے روپیہ بے وقت ہو چکا ہے سبز پاسپورٹ کی دنیا میں رسوائی ہو رہی ہے اجلاس سے سابق صدر سردار یعقوب خان،لیڈر آف دی اپوزیشن چوہدری لطیف اکبر،سینئر نائب صدر میاں عبدالوحید، سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور،مرکزی سینئر نائب صدر اشفاق ظفر،ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو چوہدری پرویز اشرف،مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب، ممبر اسمبلی جاوید اقبال بڈھانوی،ایم ایل اے عامر یٰسین،شعبہ خوانی کی صدر نبیلہ ایوب،چیف آرگنائزر ضیا قمر،فخر ناز گلپڑہ،ممبر جموں وکشمیر کونسل خواجہ طارق سعید،سابق امیدوار اسمبلی مبشر منیر اعوان ایڈووکیٹ،سابق وزیر افسر شاہد ایڈووکیٹ،سابق امیدوار اسمبلی راشد سلام بٹ،سابق مشیر چوہدری اشرف،سابق مشیر خالد چغتائی، مرکزی رابطہ سیکرٹری عامر ذیشان جرال،سابق امیدوار سردار مبارک حیدر،سینئر نائب صدر ضلع سید مجاز شاہ، امیدوار اسمبلی خاور علی،سابق امیدوار سردار بشیر پہلوان،صاحبزادہ ذوالفقار،سابق امیدوار سردار مختار احمد خان،سابق امیدوار عبدالناصر خان،سابق امیدوار سردار آفتاب انجم مرکزی سیکرٹری اطلاعات شوکت جاوید میر،سابق امیدوار ریاست تبسم،ولید انقلابی،صاحبزادہ فضل الرسول،ریحان سلیم،نورین کاظمی،افرا شہزادی،راجہ اعجاز ایڈووکیٹ،نصیر راٹھور،صاحبزادہ محمود،سردار شکور،پرویز مغل،گلزار احمد،راجہ پرویز،پرویز اکبر،رئیس انقلابی،دانش نذیر،شجاعت کاظمی،سردار ببرک خان،عنایت اللہ عارف سابق امیدوار خاور عبدالقیوم قمر علی،حمزہ بزمی،افتخار زماں،زاہد شریف،ناصر چک نے بھی خطاب کیا۔جبکہ ممبر سی ای میر فضل الرحمان،ذوالفقار وانی،طارق حمید قریشی،راجہ اظہر اور راجہ سعد اقبال سمیت بڑی تعداد میں عہدیداران نے شرکت کی۔

مقررین نے کہا کہ 27فروری موجودہ حکمرانون کے جانے کی ابتداءہو گی اور جب یہ سونامی اسلام آباد پہنچے گا اس حکومت کا خاتمہ ہو چکا ہو گا۔یہ فاشٹ حکومت ہے اور بیساکھیوں کے سہارے چلنے والی اس حکومت کا چل چلا قریب ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں تبدیلی آئے گی اور یہ حیقیقی تبدیلی ہو گی ملک کو بحرانوں سے صرف پاکستان پیپلزپارتی ہی نکال سکتی ہے یہ حکومت رہی تو ملک کی بقاءہی خطرے میں پڑ جائے گی اس لیے ملک بچانا ہے تو اس حکومت کو ہٹانا ہے 27فروری تبدیلی کا سفر ہے چوہدری محمد یٰسین نے مزید کہا ہے کہ لانگ مارچ اس حکومت کے خاتمہ تک جاری رہے گا کارکن تیاری کریں پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر لانگ مارچ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ یہ حکمران مسئلہ کشمیر کو ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان پیپلزپارٹی کی موجودگی میں کوئی مسئلہ کشمیر ختم نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمی رکی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کیلئے 42لاکھ ڈومیسائل جاری کر چکا ہے اور ہندں کو مقبوضہ کشمیر میں زمینوں کی خریداری اور آباد کاری کر رہا ہے اور کشمیری اپنے اس سفیر کو تلاش کر رہے ہیں جو پانچ فرعوری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی غائب تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر عملاً دفن کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر فروشوں کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے کشمیریوں پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس لیے اس موقع پر بھرپور انداز میں لانگ مارچ میں شرکت کریں اور اس ملک دشمن عوام دشمن حکومت سے نجات دلائیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارتی بلاول بھٹو زرداری اس ملک اور قوم کے نجات دھندہ ثابت ہونگے اور کشمیران کی قیادت میں آزاد ہو گا۔بلاول بھٹو زرداری اس ملک اور قوم کیلئے امید کی کرن ہیں۔ علاوہ ازیں صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر وممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین کی زیر صدارت میں منعقدہ اجلاس میں منظور کی جانے والی قرارداد کا متن جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اجلاس چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے 27فروری کے لانگ مارچ کے اعلان کی مکمل تائید و حمایت کرتا ہے اور اسے تاریخ ساز فیصلہ قرار دیتا ہے۔یہ اجلاس 27فروری کے لانگ مارچ کو عوامی امنگوں کے عین مطابق اور بروقت اقدام قرار دیتا ہے اور اس میں پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی بھرپور شرکت کرے گی۔

یہ اجلاس سمجھتا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 27فروری کے لانگ مارچ کی کراچی سے ابتداءپی ٹی آئی کی ملک دشمنی،عوام دشمن حکومت کے خاتمہ کا نقطہ آغاز ہو گایہ اجلاس اس ملک دشمن عوام دشمن حکومت اور مہنگائی بے روزگاری کے خلاف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مسلسل جدوجہد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔یہ اجلاس سمجھتا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس فاشٹ حکومت سے قوم کو نجات دلا کر ملک اور قوم کے مسیحا ثابت ہونگے۔یہ اجلاس اس بات کا یقین دلاتا ہے کہ 27فروری کے لانگ مارچ میں صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیرچوہدری محمد یٰسین اور دیگر قائدین کی قیادت میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گا۔یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں سرینگر پریس کلب پر بھارتی فوج کے حملے اور قبضے میں لینے اور صحافیوں کی گرفتاریوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دیتا ہے اور بھارتی اقدامات کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہے اور بین الاقوامی صحافتی تنظیموں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارتی فوج کے ان اقدامات کا نوٹس لیں۔یہ اجلاس بھارت کی جانب سے حریت قیادت کو بھارتی جیلوں میں پابند سلاسل کرنے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے یہ اجلاس اور ان کی زندگیوں کو خطرے میں سمجھتا ہے اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ ان ظالمانہ بھارتی اقدامات کا نوٹس لیں اور حریت رہنماں یاسین ملک شبیر شاہ آسیہ انقلابی اور دیگر اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتاہے۔

یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ 5اگست 2019کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج اور بھارتی حکومت کے ظالمانہ اور جابرانہ تشدد کا نوٹس لے۔ مقبوضہ کشمیر میں شہری آزادیاں بحال کی جائیں اور ماورائے عدالت قتل عام کاسلسلہ بند کیاجائے یہ اجلاس کرناٹکا میں مسکان خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر ہند غنڈوں کی شدید مذمت کرتا ھے یہ اجلاس آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق 24 فروری کو نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک تک مظاھرہ کی مکمل تائید و حمایت کرتا ہےاور اپیل کرتا ہے کہ تمام کشمیری بلاتخصیص اس مظاھرہ میں شریک ھوں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔قرارداد مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب نے پڑھ کر سنائی جس کے بعد شرکاءسے منظوری لی گئی۔