انگلینڈ میں جلد ہی کورونا پابندیاں ختم ہو جائیں گی، بورس جانسن

194
انگلینڈ میں جلد ہی کورونا پابندیاں ختم ہو جائیں گی، بورس جانسن

لندن:برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں جلد ہی کورونا پابندیاں ختم ہو نگی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن نے ملک میں کورونا پابندیاں مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم ماسک اور ورک فرام ہوم کا اطلاق کچھ عرصے کے لئے جاری رہے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی کے باعث حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کو ان پابندیوں سے نکالا جائے۔یورپ کے دیگر ملکوں نے سردی کے سیزن میں مستقل لاک ڈاﺅن لگے رہنے کی حمایت کی ہے جبکہ انگلینڈ نے اس کے برعکس کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے ہسپتالوں پر دبا ﺅمیں کمی آ رہی ہے اور انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں بھی کورونا کیسز کے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق اس وقت امیکرون کی لہر ملک میں اپنے عروج پر ہے جو آہستہ آہستہ ختم ہونے کی طرف جا رہی ہے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کچھ طبی ماہرین نے بورس جانسن کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال پابندیوں کا ہٹانا خطرناک ثابت ہو گا۔