بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام 

200

نوشہرہ: تھانہ پبی پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔موٹر کارسے اسلحہ پارٹس کی صورت میں سمگل کیا جارہاتھا۔

ملزم گرفتار،امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کے نقل و حرکت کو محدود کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کے خصوصی احکامات پر ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں کی گئی ہیں۔بلال حلیم SHO تھانہ پبی نے تاروجبہ کے مقام پر بمعہ نفری ناکہ بندی کی تھی۔ایک مشکوک موٹرکار کو روکنے کا اشارہ کیا گیا۔

ڈرائیور نے موٹرکار روکنے کے بجائے تیز کردی پولیس نے موٹر کار کا تعاقب کیا۔حکمت عملی سے موٹرکار کو روک کر تلاشی لینے پر موٹرکار سے سینکڑوں کی تعداد میں پستول کے پارٹس برآمد ہوئے۔ملزم عبداللہ ولد شمشاد ساکن پیرپائی کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کر دیا گیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی۔