شہریوں کی سہولت بازار میں لمبی لائنیں، شناختی کارڈ ساتھ لانے والوں کو دس کلو آٹے کا ایک تھیلہ دیا جانے لگا

480

پتوکی: پتوکی شہر میں آٹے کے حصول کے لئے شہریوں کی سہولت بازار میں لمبی لمبی لائنیوں میں لگ کر رلنے لگے شناختی کارڈ ساتھ لانے والوں کو دس کلو آٹے کا ایک تھیلہ دیا جانے لگا متعدد شہری مایوس ہوکر خالی ہاتھ اپنے گھروں کوواپس جانے پر مجبورشہریوں نے ڈی سی قصور ،اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور سے فوری طور پر نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے تحصیل پتوکی میںقائم سہولت بازارمیں نجی فلور ملزسے 150 بیگ دس کلو پیکنگ آٹا کے تھیلے آتے ہیں جس کےلئے شہریوں کو لمبی لمبی لائینیں بنانا پڑتی ہیںاور شناختی کارڈ ساتھ لانے والوں کو دس کلو آٹے کا ایک تھیلہ دیا جاتا ہے اور آٹا لینے کےلئے آئے متعدد شہری مایوس ہوکر خالی ہاتھ اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں شہریوں نوید بھٹی، اکمل علی، ڈاکٹر منظوربھٹہ، وسیم خاںو دیگر نے ڈی سی قصور ،اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور سے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی میں آٹاکی سپلائی بڑھائی جائے تاکہ دور دراز سے آنے والے شہری آٹا خرید سکیں ۔