ڈاکٹر شہباز گل کی نوازشریف کو شادی کی پیشکش

301

فیصل آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کو شادی کی پیشکش کردی ہے اورکہاہے کہ اگرمیاں صاحب شادی کرواناچاہیں تووہ یہ کام کروانے کے لئے تیارہیں، یہ اُن کا مذہبی حق ہے ساتھ یہ دعویٰ بھی کردیاہے کہ اُنہیں تو اب کوئی شناختی کارڈ کی کاپی بھی نہیں دے گا۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قائدحزب اختلاف میاںشہباز شریف نے آصف علی زرداری کو گھسیٹ گھسیٹ کو لوش کھانے کھلائے ۔کبھی ایسے ہمیں بھی گھسیٹ لیا کریں  جو لاہور میں پوری قوم نے مناظر دیکھے یہ2 خاندان الیکشن میں ایک دوسرے کے خلاف کیسے بولتے تھے؟۔مریم نواز کہتی تھی عمران زرداری بھائی بھائی ۔

ایک ہی فریم میں میاں شہبازشریف اورآصف زرداری بلاول اور حمزہ تھے جبکہ خواجہ سعد رفیق کو ایک نکر میں لگا دیا گیا ۔ 2 ٹبروں نے عہد کیا ہے کہ مل کر لوٹیں گے ۔جتنی مددآصف علی زرداری نے اورمیاں شریف خاندان نے کی اتنی ہم نے نہیں کی۔ شہباز شریف صاحب نے کل ایک نیا گٹھ جوڑ کیا ۔ یہ الیکشن بھی اکٹھے لڑیں گے اس لئے عمران خان کے خلاف ایک بار پھر چور اکٹھے ہوگئے ۔ ان کا ڈیل مانگے کا طریقہ اور ہے ۔کبھی ایک ایک کر کے اور کبھی اکٹھے ہوکر ڈیل مانگتے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ عمران خان نے غریب کے لیے کام کیا۔

عمران خان کی ذاتی درخواست پر بہت سے کمپنیوں نے تنخواہیں بڑھائی۔ چپڑاسیوں کے اکانٹ میں اربوں روپے ڈال دئیے ۔ عمران خان نے غریب آدمی کے علاج کے لیے دروازے کھول دئیے ہیں تاہم اُن کے پاس کو مقصود چپڑاسی اور مسرور انور نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنے استاد سے یہ سب کچھ سیکھا ۔ ان کا استاد آصف علی زرداری ہے ۔کم از کم جس کے اکانٹ کو استعمال کیا اس کو کچھ تو دے دیتے ۔ ان کے بچے 17 سال میں ارب پتی بن جاتے ہیں ۔ ہمیں بھی بتائیں یہ ارب پتی کیسے کرتے ہیں ۔

اُنہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو نے اپوزیشن لیڈر سینٹ کا استعفیٰ منسوخ کیا ۔ مریم نواز سے ایک صحافی نے سوال کیا اس کا جواب نہیں آیا ۔ گڑیا باجی سے پوچھنا تھا کہ یہ نیا ڈرامہ کیا ہے؟۔ آج ملک انڈسٹری لائزیشن ہورہی ہے ۔انڈیا کہ رہا ہے پاکستان ہمارے آڈر چھین کر لے گیا۔آج پاکستان ملک میں چوتھا بڑا موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔مہنگائی ہوئی ہے لیکن پوری دنیا میں ہوئی ہے۔کچھ لوگ چائنا سے تصویر کا انتظار کررہے ہیں۔ کچھ دیر بعد چائنا سے تصویریں آجائیں گی۔

عمران خان کے باہر جانے سے پاکستان کی شان میں اضافہ ہورہا ہے۔ پرویز رشید پرانی تصویریں لگا کر خوش ہورہے ہیں۔ جب چائنہ کے صدر پاکستان آئے تھے تب کی تصویر تھی ۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثناللہ خاں کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ پھوکی بھڑکیں مارتے ہیں۔ اُن کے بیان پر عدلیہ نے نوٹس نہیں لیا نہ پارٹی لیڈر شپ نے کوئی ایکشن نہیں لیا ۔ اُن کے خلاف ایف آئی آر ہونی چا ہئے ۔رانا ثناءاللہ نے کہاتھاکہ جو فیصلہ کرے گا اس کے گھر کا گھیرا کریں گے۔ہم رانا ثناءاللہ کے گھر پر کبھی حملہ نہیں کریں گے۔

سیاست میں بہن بیٹیوں کے جملے نہیں لانا چاہیے۔اُنہوں نے الزام عائد کیاکہ رانا ثناءاللہ خاں کا گھر سرکاری زمین پر ہے ۔ رانا ثناءاللہ کے بیان پر اگر کوئی ایکشن نہ لیا گیا تووہ خود عدالت جائیں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ وزیر اعظم9 فروری کو فیصل آباد آئیں گے۔ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے فیصل آباد کے شہریوں کو مکمل صحت کی سہولیات ہونگی۔

جڑانوالہ روڈ کو ایکسپریس وے بنارہے ہیں۔ ایم تھری اور ایم فور موٹر وے کو آپس میں ملانے کے لئے سڑک کی وزیر اعظم کو درخواست کی ہے۔ مستقبل عمران خان کا ہے۔ ملک بھر میں سب سے بڑی جماعت عمران خان کی ہے۔ عمران خان ان کے ہر قسم کے پلان کے لیے تیار ہے۔ صنعتی شہر میں ایک بڑا کنونشن سنٹر بنائیں گئے۔