کوئٹہ سے ملتان جانیوالی مسافر بس پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

139

زیارت(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ سے ملتان جانے والی مسافر بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق مسافر بس پر فائرنگ کا واقعہ زیارت کے علاقے زندرہ میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔حکام کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے ملتان جارہی تھی جبکہ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نیعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔