فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے6 مزدورجھلس گئے

495

کالاشاہ کاکو:مقامی فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکہ ، 6مزدور جھلس گئے ، ریسیکیونے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

 ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ پر کھوڑی سٹاپ پر واقع فیکٹری میں بوائلر فرنس میں دھماکہ ہو گیا، دھماکہ فرنس میں اوور ہیٹ ہونے کی وجہ سے ہوا، فرنس میں دھماکے کے نتیجے میں 6 مزدور جھلس گئے ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے فورا موقع پر پہنچ کر جھلسنے والے مزدوروں کو طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

جھلسنے والے افراد میں افتخار ولد خوشی محمد ،کلیم الرحمن ولد فیاض احمد ، محمد علیم ولد محمد سلیم ، نعیم ولد منور ، مقصود ولد منور اور انصر ولد حیات محمد شامل ہیں۔ریسیکیو ذرائع اطلاع کے مطابق فیکٹری میں بوائلر فرنس اوور ہیٹ کیوجہ سے پھٹ گئی جس سے بوائلر کے قریب واقع تیزاب کا محلول تیار کرنے والا ٹینک بھی پھٹ گیا۔