یوم یکجہتی کشمیر پر پیپلز پارٹی کے تحت کراچی میں ریلی نکالی گئی

281

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی پی کراچی ڈویڑن کے وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقارمہدی جاوید ناگوری صوبائی وزیر شہلارضا ایم این اے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی،اقبال کشمیری، آصف خان ، ظفر اقبال دیگر نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کی بنیاد شہید ذوالققار علی بھٹو نے رکھی اور کشمیر کا مسئلہ بلاول بھٹو کی قیادت میں حل ہوگا ستائیس فروری کو کراچی سے لانگ مارچ میں کشمیری بھی حکومت سے حساب چکانے اسلام آباد جائیں گے موجودہ حکومت نے کشمیریوں کو مودی کے ہاتھوں بیچ دیا ہے۔

 یوم یکجہتی کشمیر پر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن اور پیپلزپارٹی آزاد جموں وکشمیر سندھ زون کے تحت ریلی نکالی گئی کراچی بھر سے جلوسوں نے ریلی میں شرکت کی۔ ریلی میں پیپلزپارٹی کے ضلعی صدور پارلیمنٹرینز اور عہدیداروں ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے نعرے بازی کی اس موقع پر ریلی کے شرکا کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کا پتلا اور بھارتی پرچم نذر آتش کیا گیا اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے عملی طورپر میدان میں آنے کی ضرورت ہے کشمیریوں پر ظلم کے خلاف موجودہ حکومت خاموش ہے ملک میں نااہل حکومت نے کشمیرکاز کو نقصان پہنچایا ہے۔

 ان کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے عمران خان نے کشمیریوں کو تنہا چھوڑدیا ہے 2019 میں بھارتی حکومت نے کشمیر پر اپنا تسلط مظبوط کیا جس کے خلاف وزیر اعظم نے بے بسی کا اظہار کیا مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے مابین اصل تنازعہ ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایسے ہی نہیں کہا تھا کہ کشمیر کے لئے ہزارسال لڑیں گے موجودہ حکومت کشمیریوں کی ترجمان نہیں ہے عالمی برادری کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے آج مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی بجائے بھارت کے ساتھ کھڑی ہے مسلمان ممالک بھی کشمیریوں کی حمایت کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں ہم مسئلہ کشمیر کو بلاول بھٹو کی قیادت میں فلیش پوائنٹ بنائیں گے۔