رحیم یار خان میں تماشے کے دوران ریچھ مالک کے ہاتھوں سے رسی چھڑا کر بھاگ نکلا

2303

رحیم یار خان میں تماشا دکھانے کے دوران ریچھ مالک کے ہاتھوں سے رسی چھڑا کر بھاگ نکلا۔رپورٹس کے مطابق ریچھ کے بھاگنے کا واقعہ تھانا ائیر پورٹ کے علاقے پتن منارہ میں پیش آیا جہاں ریچھ کے بپھر جانے پر تماشائیوں کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔

ریچھ کے بھاگنے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ ریچھ کھیتوں اور گھروں میں داخل ہوگیا جس سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔غصے سے بھرا ریچھ کھیتوں میں دوڑتا رہا تاہم ریسکیو ٹیم نے ریچھ کو پکڑنے کیلئے سرچ آپریشن کیا اور کئی گھنٹے بعد علاقہ مکینوں کی مدد سے ریچھ کو قابوکرلیا۔دوسری جانب جانور پر تشدد اور تماشا کرانے پر ریچھ مالک کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔