وزیر صحت سندھ کا پرائیویٹ یونیورسٹیز کی طرف سے داخلہ پالیسی کی خلاف ورزی کا نوٹس

278

کراچی: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پرائیویٹ میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز کی طرف سے داخلہ پالیسی کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔وزیر صحت کو شکایات موصول ہوئیں تھی کہ کچھ پرائیویٹ کالجز سندھ حکومت کے کابینہ کے فیصلوں پر عمل نہیں کر رہے۔

وزیر صحت نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے خلاف یہ بھی شکایت آئی ہے کہ داخلہ کے عمل میں ڈومیسائل کے شرط پر عمل نہیں کیا جا رہا جو پرائیویٹ کالجز کابینہ کے فیصلے کے مطابق داخلہ پالیسی پر عمل نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ کالجز داخلہ کے لیے پہلی ترجیح صرف سندھ صوبے سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو دینے کے پابند ہیں پرائیویٹ میڈیکل یونیوسٹیز اور کالجز دیگر صوبوں کے صرف 5 فیصد طلبہ کو داخلہ دے سکتے ہیں۔

پی ایم سی میں 50 فیصد مارکس لینے والے سندھ کے طلبہ کو داخلہ دیا جائے۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر صحت سندھ نے تنبیہ کی ہے کہ ایڈمیٹنگ یونیورسٹی JSMU کی جاری کردہ میرٹ لسٹ پر ہر صورت میں عمل کیا جائے، طے کردہ پالیسی پر عمل نہ کرنے والے میڈیکل یونیورسٹی یا کالجر کے چارٹر اور ایفی لیئیشن منسوخ کردی جائے گی۔