ڈینگی مہم کے خلاف قبل از وقت ہنگامی اقدامات کا فیصلہ

313

مظفرآباد: محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کی جانب سے جاری کردہ پریس بریف کے مطابق ڈینگی مہم کے خلاف قبل از وقت ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے تمام اضلاع کے ڈی ایچ اوز؛ اے ڈی ایچ اوز کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ورک شاپ کا انعقاد محکمہ سی ڈی سی نے کیا۔

ورکشاپ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین تھے اور صدارت ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر نسیم حسرت قاضی نے کی ورک شاپ میں ڈاکٹر فاروق اعوان کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام برائے فیملی پلاننگ و پرائمری ہیلتھ کیئر آزاد کشمیر، اے ڈی ایچ او مظفرآباد ڈاکٹر عامر شہزاد چوہدری، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر مظہر؛ اے ڈی ایچ او ڈاکٹر ندیم فضل داد، سردار نجیب حسین؛چاندنی صمد؛ قاضی تنویر حسین؛ غلام فرید نواز سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں ڈینگی مہم مارچ میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا قبل از وقت ڈینگی کے خلاف اقدامات سے ڈینگی وبا پر قابو پایا جا سکے گا ہسپتالوں میں ڈینگی کے لیے بڈز؛ مریضوں کے لیے وارڈ سمیت جملہ سہولیات فراہم کی جائیں گی جس طرح ڈینگی کے خلاف گزشتہ سال قابو پایا گیا اسی طرح اس سال بھی ہیلتھ سیشن دیے جائیں گے؛ ڈینگی سپرے کیا جائے گا ریاست گیر پلان آف ایکشن تشکیل دیا جائے گا جس پر عمل کر کے اس وبا کے پھیلا کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سردار آفتاب حسین؛ڈاکٹر نسیم حسرت قاضی؛ ڈاکٹر فاروق اعوان نے کہا کہ یکم مارچ سے ڈینگی مہم کا آغاز کر دیا جائے گا تاکہ اس وبا کے پھیلاو اور عوام کو متاثر کرنے میں کمی واقع ہو سکے، وزیراعظم آزادکشمیر؛ وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر؛چیف سیکرٹری آزاد کشمیر؛سکریٹری صحت عامہ آزاد کشمیر کی ہدایات پر عمل درآمد کر کے عوام کو محفوظ رکھیں، ڈینگی کے خلاف مہم پر عمل نہ کرنے کے خلاف ڈینگی ریگولیشن ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔