ڈیرہ بگٹی، نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

240

ڈیرہ بگٹی:صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے پیرکوہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی امن فورس کا ایک اور رضاکار جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق پیر کے شام نواحی علاقے پیرکوہ میں ڈل کے مقام پر گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی امن فورس کے دو رضاکاروں پر اندھادھند فائرنگ کردی گولیوں کے زد میں آکر علی بخش نوسانی بگٹی نامی نوجوان رضاکار موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ اسکا ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہا اطلاع ملتے ہیں قبائلی امن فورس کے رضاکار اور دیگر قانون کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر شہید رضاکار کی لاش اپنے تحویل میں لے لی یاد رہے چند روز قبل بھی نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے بچھائے گئے بارودی مواد دھماکے کے نتیجے میں قبائلی امن فورس کے تین رضاکاروں سمیت چار افراد شہید ہوگئے تھے شہدا میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینٹر میر سرفراز بگٹی کا قریبی عزیز بھی شامل تھا۔