پاکستان کا افغانستان کو 50کروڑ کی ادویات فراہم کرنے کا فیصلہ

270

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کو 50کروڑ کی دوائیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق افغان حکومت نے پاکستان سے دواں کی فراہمی کی درخواست کی تھی، جس پر انہیں 50کروڑ کی دوائیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغان حکومت نے پاکستان کو درکار ادویات کی فہرست فراہم کردی ہے، پڑوسی ملک کو دل، معدہ، جگر اور بلڈ پریشر کی ادویات فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق افغانستان کو پاکستان سے نفسیاتی امراض، جان بچانے والی ادویات بھی فراہم کی جائیں گی، پڑوسی ملک کے لئے ادویات کی خریداری پمز اسپتال کرے گا۔