مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

285

مینگورہ: مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی ،زیر زمین گہرائی 120 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز افغانستان تاجکستان تھا۔

اتوار کو زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 120 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز افغانستان تاجکستان تھا۔