پاکستان اور روس کے نمائندوں کا مذاکرات پر تبادلہ خیال

333

ویانا:پاکستان اور روس کے نمائندوں نے ویانا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ویانا میں واقع اقوام متحدہ کی تنظیموں میں روس اور پاکستان کے مستقل نمائندوں نے ویانا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔ویانا میں واقع اقوام متحدہ کی تنظیموں میں روس کے نمائندے میخائیل اولیانوف نے ٹوئیٹ میں کہا کہ پاکستان کے نمائندے آفتاب احمد کھوکھر سے پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں ویانا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان اور روس ان ممالک میں شامل ہیں جو ایران پر پابندیاں عائد کرنے اور جوہری معاہدے سے امریکہ کے انخلا کے مخالف ہیں۔واضح رہے کہ ایران اور گروپ 1+4 )جرمنی، فرانس، برطانیہ، روسی اور چین( کے مابین ہونے والے اتفاق کے بعد آٹھویں دور کے مذاکرات میں ایک ہفتے کا وقفہ دیا گیا اس طرح مذاکراتی وفود آج اپنے اپنے ممالک کے اعلی حکام سے صلاح و مشورہ کرنے کیلئے اپنے ممالک کو روانہ ہو جائیں گے۔باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ اس مختصر وقفے کے بعد مذاکرات کا آٹھواں دور دوبارہ شروع ہوگا اور مجموعی طور پر مذاکرات تعمیری اور آگے بڑھ رہے ہیں۔پابندی ہٹانے کے لیے ویانا مذاکرات کا آٹھواں دور 27 دسمبر 2021 سے شروع ہوا تھا اور مذاکراتی وفود کے کہنے کے مطابق مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔