بھارتی فوج کا طیارہ گر کر تباہ

457

نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار میں تربیتی پرواز کے دوران بھارتی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، تاہم حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی آفیسرز کی ٹریننگ اکیڈمی کا طیارہ تربیتی پرواز کے لیے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دریر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی طرف آتے دیکھ کر خوف زدہ ہوگئے۔ طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے کھیتوں میں آن گرا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔

بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے اڑان بھرتے ہی تیکنیکی مسائل کے باعث دونوں پائلٹس نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی اور ناکامی پر جہاز سے کود کر جان بچالی۔

بھارتی فوج نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔