اسٹیٹ بینک حیدرآبادکے افسران کا سائٹ ایسوسی ایشن کا دورہ

168

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان حیدرآباد کے ڈپٹی چیف منیجر محمد اظہار اور ڈپٹی ڈائریکٹر سید غلام علی شاہ نے حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صنعتکاروں کو کامیاب نوجوان پروگرام، میرا پاکستان میرا گھر اور یوتھ لون سمیت دیگر حکومتی اسکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سرپرست مظہرالحق چودھری، وائس چیئرمین محمد شریف پونجانی، بینکنگ سب کمیٹی کے چیئرمین دولت رام لوہانہ، شاہد قائم خانی، پرویز فہیم نوروالا، عامر شہاب، حارث قائم خانی، شجاع رزاق میمن و دیگر موجود تھے۔ اسٹیٹ بینک افسران نے بریفنگ میں کہا کہ ان اسکیموں سے فیکٹری مالکان اور ورکر دونوں فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پلاٹ و مکان خریدنے اور ان کی تعمیرات کے لیے ان اسکیموں کے تحت قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے، اس موقع پر صنعتکاروں نے مختلف اسکیموں سے متعلق سوالات بھی کیے۔