زلمی اورگلیڈی ایٹرز کا میچ ہمیشہ اعصاب شکن رہا ہے،سرفراز احمد

367
کراچی : پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں گلیڈی ایٹر ز اورپشاور زلمی کے درمیان کھلے گئے میچ کی تصویری جھلکیاں

کراچی (اے پی پی)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ رہی ہے کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے میچز ہمیشہ تگڑے ہوتے ہیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ایونٹ کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے، اس لیے کوشش کریں گے کہ بہتر انداز میں میچ کا اختتام کریں۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ پی ایس ایل میں 3 سے 4 میچز ایسے ہیں جن کا فیصلہ آخری بال پر ہوا، اس طرح کے میچز باہر بیٹھے لوگوں کے لیے دیکھنا آسان نہیں ہوتے اور کمزور عصاب کے شائقین صحت کے حوالے سے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی سے پہلا میچ ہے کوشش ہوگی ان سے مقابلہ تگڑے انداز میں کریں۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ پہلے میچ میں رائٹ کامنینیشن بنائیں گے، پہلا میچ جیتیں گے تو مومنٹم بنے گا جو پورے ایونٹ میں کام آئے گا۔