حسین مارکیٹنگ نیٹ ورک کا گلیڈی ایٹرز کے ساتھ معاہدہ

267
حسین مارکیٹنگ نیٹ ورک کے سی ای او بابراسلام عباسی معاہدے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حسین مارکیٹنگ نیٹ ورک کا بطور آفیشل پارٹنرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ساتھ اس سال بھی پی ایس ایل کیلیے معاہدہ طے پایا ہے جس کا با ضابطہ اعلان حسین مارکیٹنگ کے سی ای او بابر اسلام عباسی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نمائندوں کے ساتھ کراچی میں منعقد ہونے والی معاہدے کی تقریب میں کیا۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بابر عباسی نے کہا کہ پی ایس ایل بطور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ اب نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی طورپر ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس کی شان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے میچزدنیا کے کسی بھی لیگ کے مقابلے میں زیادہ دلچسپ ہوتے ہیںجس کاسہراپی سی بی اور فرنچائز مالکان کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کے ٹیلنٹ کو آگے لانے میں کوشاں رہیں گے اور ملکی وقار کی خاطر ہر مثبت سر گرمی کا حصہ بننے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔اس موقع پر حسین مارکیٹنگ کے ڈائریکٹر جنید عباسی بھی موجود تھے۔