68ویں تائیکوانڈو بیلٹ اور شیلڈ ایوارڈ کی تقسیم

644
68ویں تائیکوانڈو بیلٹ پروموشن اور شیلڈ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں 68 ویں تائیکوانڈو بیلٹ اینڈ شیلڈ ایوارڈنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ میڈیا سیکرٹری کے ٹی اے کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی گرینڈ ماسٹر رضوان مصطفی زبیری تھے، دیگر مہمانوں میں ماسٹر جاوید خان ماسٹر فرحان یوسف، ماسٹر راؤ، سینئر انسٹرکٹر اطہر علی، انسٹرکٹر ادیب، شفیق، امیر گل، ایم واسع تھے۔ مہمان خصوصی امیر احمد اور طلحہ حسن جج تھے۔بلیک بیلٹس اور کلر بیلٹس نے تائیکوانڈو پوم سے، بورڈ بریکنگ، اسپرنگ، جمناسٹک اور سیلف ڈیفنس تکنیکوں کا مظاہرہ کیا جسے تماشائیوں نے بے حد سراہا ۔آخر میں ماسٹر رحمان شاہ نے شیلڈ آف آنر پیش کی اور تمام شرکاء، مہمانوں اور والدین کا ایونٹ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔