عمران نیازی کے اقتدار کی کشتی ڈوبنے والی ہے، نواب وسان

111

 

خیرپور(پ ر) نواب علی وسان نے کہا کہ عمران نیازی کے اقتدار کی کشتی ڈوبنے والی ہے جمہوریت کے دعویدار جمہوریت کے الف سے بھی واقف نہیں ،27 فروری کو بلاول زرداری کی قیادت میں شروع ہونے والا لانگ مارچ وفاقی حکومت کے خاتمے پرہی ختم ہوگا ،انشااللہ۔ عوامی طاقت سے بلاول زرداری کو وزاعظم کے منصب پر بٹھائیں گے۔ انہوں نے وسان ہائوس میں تعلقہ کنگری، کوٹڈیجی کارکنوں کے مسائل سنے اور حل کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام طاقت کا سر چشمہ ہے پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہے اور پیپلزپارٹی ہی ملک میں اصل اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی عوام کے مسائل حل کرانے کے لیے عملی جدوجہد کر رہی ہے، عوام کے بنیادی مسائل دہلیزپر حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور، کنگری، کوٹڈیجی میں اسکول، اسپتال، پلے گرائونڈ، گرڈ اسٹیشن، کمیونٹی ہال سمیت دیگر بنیادی سہولتیں مہیا کی ہیں ،بے گھروں کو گھراور بے روزگاروں کو روزگار دے کر بی بی شہید کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔