ڈیوٹی ایمانداری سے کر رہا ہوں ،تنخواہ بند کردی گئی

115

باڈہ (پ ر) گزشتہ 9 سال سے مسلسل اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دے رہا ہوں۔ لیکن میری تنخواہ بند کردی گئی ہے جس کی وجہ سے میری فیملی فاقہ کشی کاٹنے پر مجبور ہے۔ ان خیالات کا اظہار باڈہ واسی نوجوان استاد اعجاز علی موریو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے بتایا کہ 2001میں مجھے آفر آرڈر ملا تب سے باقاعدہ تعلقہ نصیرآباد کے گاؤں نورپور کے پرائمری اسکول میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہوں اور بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہا ہوں۔ نورپور گاؤں باڈہ شہر سے تقریباً 7 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے ،مہنگائی کے دور میں گھر کا خرچہ کبھی کبھی خودکشی کرنے پر مجبور کردتا ہے۔ انہوں نے کہا کے میرا آئی ڈی نمبر 10755821 اور اسکول سیمیز کوڈ 427060079 ہے۔ پھر بھی بغیر کسی سبب اور نوٹس کے ڈی آر ایس سے میرا نام نکالا گیا اور میری تنخواہ بند کردی گئی ہے جو سراسر ناانصافی اور ظلم ہے۔ تنخواہ بند ہونے کی وجہ سے گھر میں فاقہ کشی والی کیفیت پھیلی ہوئی ہے۔ آخر میں انہوں نے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، وزیر تعلیم سید سردار شاہ، سیکرٹری تعلیم، ڈائریکٹر ایجوکیشن قمبر شہداد کوٹ سے مودبانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 5 بچے ہیں گھر کا چولہا بجھا رہتا ہے مہربانی کرکے میرا نام ڈی آر ایس میں شامل کرکے تنخواہ جاری کی جائے اور میرے گھر والوں کو بھی جینے کے حقوق دیے جائیں۔