گھارو: سندھ جرنلسٹ کونسل اور ملیر پریس کلب کے تعاون سے کنونشن

235

گھارو (نمائندہ جسارت) سندھ جرنلسٹ کونسل اور ملیر پریس کلب کے تعاون سے ملیر صحافی کنونشن پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے لیے سندھ جرنلسٹ کونسل کے صدر غازی جھنڈیر، پریس کلب ملیر کے صدر مرتضیٰ چانڈیو، جنرل سیکرٹری حنیف سومرو، ناز شر، عبداللہ سولنگی ایک وفد کی شکل میں سندھ کے تمام صحافیوں کو دعوت دینے کے لیے پریس کلب گھارو پہنچ گئے۔ اس موقع پر پریس کلب ممبران نے مہمانوں کا پریس کلب پہنچنے پر شاندار استقبال کیا اور سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ مہمانوں نے سندھ جرنلسٹ کونسل اور ملیر پریس کلب کے تعاون سے منعقد کنونشن 8 فروری کو کراچی میں رکھا گیا ہے۔ دعوت نامہ پریس کلب گھارو کے صدر ذوالفقارخاصخیلی نائب صدر سید دائم شاہ، جنرل سیکرٹری سید عمران علی کو دیتے ہوئے سندھ کے صحافیوں کی بقا کے لیے مذکورہ کنونشن میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر سندھ جرنلسٹ کونسل کے صدر غازی جھنڈیر نے صحافیوں کے مسائل پر گفتگو شنید بھی کی اور صحافیوں کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پریس کلب کے دیگر ممبران سید ذوالفقار شاہ، نواز خاصخیلی، فہد جوکھیہ خورشید عباسی ،بابن ہاشوانی، راجا رشید بھی موجود تھے۔