ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 26ہزار150روپے ہو گئی

275

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں28ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1784ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں450روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ26ہزار150روپے ہو گئی اسی طرح 386 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 8 ہزار 153روپے پر آ گئی ۔