اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 177.70روپے ہو گئی

373

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک میںروپے کے مقابلے میں ڈالر177روپے سے گھٹ کر176روپے پر آگیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.95روپے سے کم ہو کر 176.70 روپے اور قیمت فروخت177.05روپے سے کم ہو کر176.85روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 178روپے سے گھٹ کر 177.70 روپے اور قیمت فروخت 178.50روپے سے گھٹ کر178.20روپے ہو گئی۔فاریکس رپور ٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت خرید 197.50روپے سے کم ہو کر196.50روپے اور قیمت فروخت 200روپے سے کم ہو کر 198.50 روپے پر آ گئی اسی طرح1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 237.50روپے سے کم ہو کر 236.50 روپے اور قیمت فروخت240روپے سے کم ہو کر239روپے ہو گئی ۔