حیدرآباد:کوٹری کی رہائشی کا ظلم کے خلاف احتجاج

134

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کوٹری کے علاقے سکندرآباد ہاری کیمپ کی رہائشی شریمتی چندر ما زوجہ سیارانے شریمتی جانگی بنت سندر لال باگڑی کے ظلم کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ 5 سال قبل میرے بیٹے کی جانگی باگڑی سے شادی ہوئی تھی، شادی کے بعد جانکی نے میرے بیٹے لال چند اور شوہر سیاہ رام کے خلاف جھوٹا کیس داخل کراکربلیک میل کرنا شروع کردیا جس کے بعد ہم بہت پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نوٹس لے کر انصاف فراہم کرکے تحفظ دیا جائے۔