حیدرآباد:لطیف آباد نمبر 9 مسائل کا گڑھ بن گیا

225

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد نمبر 9 میں الحرم پلازہ کے قریب گزشتہ کئی ماہ سے نکاسی آب کی ابتر صورتحال ہے، واسا اور میونسپل کارپوریشن کے عملے نے مسائل سے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے،کھلے گٹر سے حادثات بھی روز کا معمول ہیں جبکہ نکاسی آب کے گندے پانی کی وجہ سے شاہراہ جوہڑ کا منظر پیش کررہی ہے جس کے باعث راہ گیروں، خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مکینوں نے کمشنر حیدرآباد ڈویژن، ڈپٹی کمشنر، ایم ڈی واسا، ڈی جی ایچ ڈی اے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ، میونسپل کمشنر، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صغیر قریشی سے مطالبہ کیا ہے متعلقہ حکام کی غفلت کا نوٹس لے کر صحت و صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔