حیدرآباد: ہائی وے آفس میں تعینات ہیڈ کلرک کو فوری ہٹایا جائے، مطالبہ

197

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ہائی وے آفس میں تعینات ہیڈ کلرک اختر وسان کو فوری ہٹایا جائے، سیاسی و سماجی حلقوں کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن آصف علی ، سرفراز خان نے وزیر اعلیٰ، سیکرٹری ورکس اینڈ سروس چیف سیکرٹری سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہائی وے حیدرآباد کے ہیڈ کلرک اختر وسان کو فوری برطرف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اختر وسان پرانشنل ہائی وے حیدرآباد کے آفس میں بطور ہیڈ کلرک مقرر تھا ، اس پر خوربرد کے الزام ہیں۔ ہیڈ کلرک اختر وسان کا مبینہ کرپشن کرنے کا الزام ہے اس کو فوری ڈسٹرک ہائی وے آفس سے ہٹایا جائے۔