پاکستان میں غربت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے‘ ثانیہ نشتر

289
اسلام آباد:معاون خصوصی ثانیہ نشتر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کررہی ہیں

تاشقند (اے پی پی) پاکستان میں غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، احساس پروگرام میں 16 ٹارگٹ گروپس کے لیے متعدد پروگرامز ہیں اور ہر پروگرام کو ایک خاص قابل مقدار ہدف اور 292 اقدامات اور پالیسیوں کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جو ان پروگراموں کی حمایت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تخفیف غربت پر شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ایس سی او کے رکن ممالک کی وزارتوں اور ایجنسیوں کے سربراہان اور نمائندوں سمیت ایس سی او سیکرٹریٹ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ثانیہ نشتر نے تخفیف غربت کے شعبے میں تعاون کے لیے تمام اراکین کی حوصلہ افزائی کی کیونکہ اس کا خاکہ 2021ء تا25کے ایکشن پلان میں ایس سی او کی ترقیاتی حکمت عملی کے نفاذ کے لیے دیا گیا تھا۔ ثانیہ نشتر نے کہاکہ عمران خان نے 2019ء میں بشکیک میں ایس سی او کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں 8نکاتی ایجنڈا پیش کیا تھا۔ اس میں ایس سی او کے فریم ورک کے اندر غربت میں کمی کے لیے تحقیق اور پالیسی کے فرق کو کم کرنے کی تجویز شامل تھی۔