ملائیشیا : سیلاب کی تباہ کاریوں سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا نقصان

211
کوالالمپور : ملائیشیا میں بارش اور سیلاب کے بعد تباہی کے مناظر

کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں ملکی معیشت کو 1.46 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکومت کی جانب سے جمعہ کے دن جاری کردہ رپورٹ میں تباہ کاریوں سے متعلق بتایا گیا کہ ان آفات کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ،جب کہ ایک لاکھ 20ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ متاثرین کی امداد کے لیے ساڑھے 35کروڑ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔