نواز شریف کا فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

298

لندن (آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں 10 بہادر فوجی جوانوں کی شہادت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور یہ جوان ہمارا فخر ہیں‘ اس دکھ کی گھڑی میں میری ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں‘ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین۔