منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام،2 مسافروں سے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد

384

کراچی: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کراچی سے دبئی جانے والے 2 مسافروں سے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی ، غیرملکی کرنسی میں یورو اور ڈالر شامل تھے۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق ہفتہ کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مسافروں گرفتار کرکے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی، گرفتارمسافرمیں خاتون بھی شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ مسافرغیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 605کےذریعےدبئی جارہےتھے ، مسافروں کےسامان کی تلاشی لی گئی تو ان سے یورواورڈالر برآمد ہوئے۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے مسافروں کومزیدقانونی کارروائی کیلئے کسٹم کے حوالے کردیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کسٹمز حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر سے 4 لاکھ 40 ہزار سعودی ریال برآمد کرلئے تھے۔حکام کا کہنا تھا کہ مسافر حسن علی پی آئی اے کی پروازسے دبئی جارہا تھا ، بورڈنگ سے قبل مسافرکی جیکٹ سے غیرملکی کرنسی برآمدہوئی۔