زرداری مافیا وفاقی حکومت پر الزام تراشیوں کے سوا کچھ نہیں کرتے، سیف الرحمٰن

339

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی سیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ زرداری مافیا کے درباری وفاقی حکومت پر الزام تراشیوں کے سوا کچھ نہیں کرتے۔ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے وزراء￿  نے اپنے کام پر توجہ دی ہوتی تو سندھ کے حالات آج مختلف ہوتے۔ درباری صوبائی وزراء￿  وفاق پر تنقید کر کے اپنے آقا کو خوش کرتے ہیں۔ یوریا کھاد کے معاملے پر شور مچانے والوں نے ہمیشہ کسانوں کا استحصال کیا ہے، عرصے سے نظر انداز کئے جانے والے کسان انہیں اچانک یاد آگئے ہیں۔ سندھ کا کسان جانتا ہے کہ ان کا پانی کون روکتا ہے۔ سندھ حکومت نے اپنی ٹریکٹر اسکیم کے معاملے پر کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا تھا، سندھ کے کسان کسی صورت ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔ پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں سیف الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ یہ عوام کو جھوٹے بیانات سے گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سندھ حکومت اپنی ہی کرپشن کے ریکارڈ توڑتی جارہی ہے۔ ایک سرکاری ملازم کے گھر سے سونے کی اینٹیں اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔ کرپشن کے خلاف نیب کو صوبے بھر میں کریک ڈاون کرنا چاہئے۔ ایک چھوٹے سرکاری ملازم کے پاس سے اربوں روپے نکل رہے ہیں تو بڑے مگر مچھوں کی صورتحال کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ یہ پکڑے جانے والے سب زرداری مافیا کے کارندے ہیں جن کے ذریعے سندھ کے عوام کا پیسہ دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی دہائیوں سے سندھ پر قابض مافیا کے وزراء￿  کروڑ پتی بن چکے ہیں جبکہ صوبے کے عوام مزید پستی کی طرف جارہے ہیں۔ اب سندھ میں تبدیلی لانے کا وقت آچکا ہے۔ سندھ سے زرداری مافیا کے راج کا خاتمہ کرنے کے لئے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ پیپلز پارٹی کو دوبارہ موقع ملا تو یہ پورے سندھ کو کھنڈر بنا دیں گے۔