فائرنگ کے مختلف واقعات، 3افرادجاں بحق ،2زخمی

238

سرائے نورنگ: سرائے نورنگ میں مختلف فائرنگ کے واقعات میں ایک نوجوان سمیت تین افراد جاں بحق جب دو بھائی زخمی ہوگئے۔اس سلسلے میں لکی پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطہ کرنے پر بتایاکہ اختر سلیم ولد مشال خان سکنہ اباخیل نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ شب ان کو محمد آمین سکنہ اباخیل نے اطلاع دی کہ ان کا بھائی انورسلیم ان کے گھر کے ساتھ قتل پڑا ہے۔اطلاع پر فوری طور پر دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ محلہ لالا خیل نزدا محمد امین گئے تو واقعی ان کا بھائی انور سلیم جو کسی نے نامعلوم نے فائرنگ کرکے قتل کیاتھا۔پولیس کے مطابق مدعی نے مزید بتایاکہ مقتول بھائی انورسلیم کا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی۔اسی طرح اباخیل میں خان بادشاہ ولد سید بادشاہ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز رشتہ دار آصف کمال کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اباخیل جارہے تھے کہ ایک فلائنگ کوچ قریب سے گزری آصف کمال نے فلائنگ کوچ کو کھڑی کرکے احتیاط کرنے کو کہاکہ جس پر ڈرائیور غصہ میں دونوں کے مابین غالم گلوچ ہوئی بیچ بچاوپر معاملہ کورفع کیا۔بعدازاں اباخیل میں بیٹھک میں موجودتھے کہ حیدر خان اور بہادر خان موٹر سائیکل پر آئے اور فورا فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں آصف کمال شدید ہوا علاج کے لئے ہسپتال لے جارہاتھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اور تھانہ پیزو کی حدود میں اراضی کے تنازع پر دو بھائیوں کو زخمی کردیا۔پولیس نے میرعباس ولد میرحواس کی مدعیت میں خیال محمد اور خانک پسران دوست محمد۔برکت اور علم شاہ پستان ستان احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔اسی طرح نورنگ پولیس کے مطابق سمیع اللہ ولد شاہ ولی سکنہ ٹپ تختی خیل کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس نے مزید بتایاکہ مقتول کاکسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کرلی گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔