عثمان بزدار کا پی ایس ایل کی ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

436

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پاکستان سپرلیگ7 کے آغاز سے قبل ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ7 میں شریک تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان سپرلیگ7میں کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پرامن پاکستان اور پاکستان کے عوام کی ہو گی۔ پاکستان کے عوام کھیل بالخصوص کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ لاہور میں ہونے والے میچزکیلئے بہترین انتظامات کیے جائیں گے اورمیچوں کیلئے سوفیصد فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی۔جتنا بڑا ایونٹ ہے اتنے ہی شاندار انتظامات کئے جائیں گے اور شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔ کرکٹ کے کھیل سے محبت رکھنے والوں کو پرامن ماحول میں لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا