امریکی بحریہ کے فوجی طیارے کی کراچی میں لینڈنگ، معمہ حل نہ ہوسکا

373

کراچی میں امریکی بحریہ کے بوئنگ طیارے نے  21 جنوری کو بحرین سے جاتے ہوئے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

امریکی بحریہ کا بوئنگ طیارہ دبئی سے جمعرات 20 جنوری کی شام کراچی پہنچا جو لگ بھگ پونے دو گھنٹے تک کراچی ایئر پورٹ پر موجود رہا۔  ازاں مختصر قیام کے بعد طیارہ واپس روانہ ہوگیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یو ایس نیوی کے طیارے کا رجسٹریشن نمبر 165832 تھا۔ بوئنگ سی 40 اے طیارہ فلائٹ کے طور پر بحرین سے روانہ ہوا تھا اور جمعرات کی شام 6 بج کر 30 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اترا۔

طیارے نے لگ بھگ ایک گھنٹہ 45 منٹ تک کراچی ایئرپورٹ پر قیام کیا، جب کہ یہ طیارہ رات 8:15 بجے بحرین کے لیے روانہ ہوا۔

امریکی فوجی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر آمد کا سبب معلوم نہیں ہو سکا، جب کہ میڈیا میں بھی ایوی ایشن حکام کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا، تاہم اب تک یہ معمہ حل نہیں ہوسکا کہ امریکی بحریہ کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پہ لینڈنگ کیوں کی تھی.