سریاب روڈ مل کے ایریا میں نا معلوم افراد کی گاڈی پر فائرنگ 5 افراد جاں بحق

342

کوئٹہ کے علاقے میں مسلح افرادکی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 5افرادجاں بحق ہوگئے ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ مل ایریا میں مسلح افراد نے ایک سفید رنگAXY 830 نمبر کی گاڈی پر فائرنگ کردی گاڑی میں سوار5افرادموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں جن میں غلام نبی بیٹا غلام سرور،محراب خان اور مقبول احمدشامل ہیں جبکہ ایک شخص سمیع اللہ فائرنگ سے زخمی ہوگیابعد زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہو ئے چل بسا ۔ جان بحق افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کر دی ۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ پرانی دشمنی کی بناپر واقعہ پیش آیا۔