پنجاب پولیس کا پب جی گیم پر پابندی لگوانے کا فیصلہ

381

لاہور: پنجاب پولیس نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے پب جی گیم پر پابندی لگانے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے علاقے کاہنہ میں والدہ اور 3 بچوں کو قتل کرنے کے واقعہ کے بعد پنجاب پولیس نے پب جی گیم پر پابندی لگانے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق قاتل لڑکا پب جی گیم کا عادی ہے، اور اس نے یہ سوچ کر ماں اور تین بہن بھائیوں پر یہ سوچ کر گولیاں چلائیں کہ گیم کی طرح سب دوبارہ زندہ ہوجائیں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم قتل کرنے کے بعد گھر کے نچلے حصہ میں سوگیا تھا اور ملزم فیصل آباد کے قریب گاؤں میں چھپا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔