پی ٹی آئی لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کے لئے سازشیں کر رہی ہے،پیپلز پارٹی

319

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ نے نواب شاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان پیپلز پارٹی کے 27 فروری کے لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کے لئے شیطانی سازشیں کر رہی ہے،

سابق سینیٹر عاجز دھامراہ  کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ میں لسانیت کا زہر پھیلانے اور سندھ کے مستقل اردو و سندھی بولنے والے بھائیوں کے درمیان نفرتیں پھیلا کر سندھ کے پرامن حالات کو خراب کرنے کی جو کوشش کی گئی یہ سب کچھ پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کی ایما پر کیا جارہے ہے ہم وفاقی حکومت میں بیٹھے مسخروں کی ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

عاجز دھامراہ نے کہا کہ پاکستان کی پرامن فضا کو خراب کرنے کے لئے وفاق میں میں بیٹھے بین الاقوامی کرپٹ و مسخروں کی حکومت ہے جو کہ سندھ کے پرامن حالات کو خراب کرنے کے لئے لوکل گورنمنٹ کے بل کے نام پر پرتشدد احتجاج کرکے جو عوام دشمن اقدام کر رہے ہیں انہیں سندھ کے عوام معاف نہیں کریں گے وفاقی حکومت ان سازشوں کی ماسٹر مائنڈ ہے اور وہ انہیں سپورٹ کر رہے ہیں ۔