وزیر اعظم فروری کے آخری ہفتہ میں سرگودھا کا دورہ کرینگے

388

سرگودھا:وزیر اعظم عمران خان فروری کے آخری ہفتہ میں سرگودھا کا دورہ کرینگے جہاں وہ مختلف میٹنگز کے علاوہ ارکان اسمبلی سرگودھا ڈویژن کیلئے ترقیاتی پیکیج اور اس پر ہونیوالے کام کا جائزہ لینے کے علاوہ سرگودھا میں میڈیکل یونیورسٹی اور وومن یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرینگے اس کے علاوہ سرگودھا بائی پاس روڈ کو رنگ روڈ میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، تحریک انصاف کے زرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سرگودھا تا سالم انٹر چینج سڑک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے اسی طرح وہ سرگودھا میں قائم ہونیوالے پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے ڈرائی پورٹ کا بھی افتتاح کرینگے اس کیلئے پروگرام کو حتمی شکل دی جارہی ہے.

وزیر اعظم کے دورہ سرگودھا کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بھی ان کے ہمراہ ہونگے سرگودھا کے مختلف وفود کے علاوہ اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگی وزیر اعظم کا یہ دورہ سرگودھا کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریگا وزیر اعظم عمران خان سرگودھا کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122 کے اجرا کا افتتاح کرینگے اس سلسلہ میں پی ٹی آئی وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سرگودھا کے موقع پر شاندار استقبال کریگی عمران خان پاکستان ہاسنگ سکیم کا بھی جائزہ لیں گے۔