پولیس نے جدید اسلحہ سے لیس 5 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا

213
تھانہ زمان ٹاﺅن پولیس کا ڈکیت گروپ سے مقابلہ،3 ملزمان گرفتار

کراچی: ضلع کیماڑی پولیس کی بڑی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں بلدیہ ڈویڑن میں متحرک جدید اسلحہ سے لیس انتہائی مطلوب 5 رکنی ڈکیت گروہ (کلاشنکوف گروپ) کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا،5 رکنی ڈکیت گروہ روزانہ کی بنیاد پر بلدیہ ڈویڑن میں جدید اسلحہ کے ساتھ فیکٹریوں و گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں سرانجام دے رہے تھے۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایت پر ایس پی بلدیہ ڈویڑن کیپٹن (ر) فیضانِ علی کی نگرانی میں ایس ڈی پی او سعید آباد وقار جدون، ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن ایاز احمد خان و ایس ?ئی او اتحاد ٹاؤن شوکت اعوان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔گزشتہ رات تشکیل دی گئی ٹیم نے ریکی و تکنیکی زرائع کے زریعے گینگ کے سرغنہ محمد مصطفی ولد طورا خان کو ساتھی محمد سلیم ولد محمد مصطفی سمیت گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین عدد رپیٹر، 1 عدد پستول، ایمونیشن اور سرقہ شدہ موبائل فون برآمد ہوا۔ملزمان کے 5 رکنی گینگ نے مورخہ 9 جنوری 2022 کو محمد خان کالونی اتحاد ٹاؤن میں راحت فوڈ فیکٹری میں ملازمان کو یرغمال بنا کر 2 لاکھ 60 ہزار روپے رقم، دو رپیٹر، ایک پستول اور 3 عدد موبائل فون لوٹے تھے جسکا مقدمہ 23/22 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ در ج کیا گیا تھا۔ملزمان کے قبضہ سے برآمدہ اسلحہ میں راحت فوڈ فیکٹری سے چھنے گئے دو رپیٹر، ایک پستول اور موبائل فون شامل ہے۔جبکہ ملزمان نے مورخہ 16 جنوری 2022 کو شانتی نگر اتحاد ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے 3 لاکھ 30 ہزار روپے رقم اور دو موبائل فون لوٹے تھے جسکا مقدمہ 40/22 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ درج کیا گیا تھا۔ملزمان کے خلاف مزید مقدمہ الزام نمبر 42/22 بجرم دفعہ 23(i)A کا اندراج کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے گینگ میں شامل دیگر تین ساتھیوں کی تلاش و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔