کرونا: مزید پانچ تعلیمی ادارے سیل کر دیے گئے، آزاد کشمیر

338
 پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 54 نئے کیسز کا اضافہ

چناری: آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی میں کرونا میں دن بدن اضافہ ہونے لگا مزید پانچ تعلیمی ادارے سیل کر دیے گئے شرح گیارہ فیصد سے تجاوز کر گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم ویلی میں جمعہ کے روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چناری،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ریشیاں،گرلز ہائی سکول ملک پورہ،انور کوثر گرلز ڈگری کالج ہٹیاں بالااور گورنمنٹ مڈل سکول کھانڈا بیلہ کو کرونا مثبت کیس آنے کی وجہ سے دس روز کے لیے سیل کردیا گیا ہے ڈی ایچ او جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل کے مطابق ضلع جہلم ویلی میں کرونا کی شرح گیارہ فیصد سے تجاوز کر گئی ہے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں تانکہ کرونا کی روک تھام ممکن ہو پائے دریں اثناء آئے روز جہلم ویلی میںمتعدد تعلیمی اداروں میں کرونا مثبت کیس آنے کے باوجود ضلع بھر کے تعلیمی ادارے بغیر کسی حفاظتی تدبیر کے کھلے ہیں اگر انتظامیہ نے کرونا کی روک تھام کے لیے سنجیدہ اور ہنگامی اقدامات نہ اٹھائے تو ضلع جہلم ویلی بھر میں بڑے پیمانے پر کرونا وائرس پھیلنے اور انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ ہے یاد رہے کہ اس وقت جہلم ویلی بھر کے سیکروں تعلیمی اداروں میں کرونا ٹیسٹ نہیں ہو سکے وہ وہ بغیر کسی حفاظتی تدبیر کے کھلے ہیں جبکہ ہر تیسرے گھر میں زکام ،بخار،کھانسی کے مریض سامنے آ رہے ہیں